Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: لوٹ مارمیں ملوث 3 رکنی گروہ گرفتار

تحقیقات کے بعد تینوں افراد کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا- (فوٹو اخبار 24)
ریاض پولیس نے گاڑیاں چوری کرنے اور دکانیں لوٹنے کے الزام میں 3 رکنی گروہ کوگرفتار کرلیا- 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق ریاض پولیس کے معاون ترجمان میجر خالد الکریدیس نے کہا ہے کہ گرفتار کیے جانے والے ملزمان گاڑیاں چوری کرنے اور مختلف سپر سٹورز پر ڈاکہ ڈالنے کی وارداتوں میں ملوث تھے۔
گروہ میں شامل تینوں ملزمان سعودی ہیں- 
ترجمان ریاض پولیس نے مزید بتایا کہ اب تک چوری کی جانے والی اشیا کی قیمت 3لاکھ بیس ہزار ریال کے قریب ہے-
میجرالکریدیس نے بتایا کہ گرفتارملزمان سے ابتدائی تحقیقات کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: