لبنان میں کورونا وائرس کے 4774 نئے کیسز
جمعرات 7 جنوری 2021 23:05
متاثرین کی مجموعی تعداد 204699 ہوچکی ہے- (فوٹو اے ایف پی)
لبنانی صحت حکام نے بیان جاری کرکے کہا ہے کہ جمعرات کو ملک میں کورونا وائرس کے 4774 نئے مصدقہ کیسز ریکارڈ پر آئے ہیں-
آر ٹی کے مطابق لبنانی وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ روز وائرس سے 16 اموات ہوئیں جس سے مرنے والوں کی کل تعداد 1553 ہوگئی- متاثرین کی مجموعی تعداد 204699 ہوچکی ہے-
لبنان نے بدھ کے روزبیان جاری کرکے بتایا تھا کہ کورونا وائرس کے 4166 نئے کیسز ہوئے ہیں- اس سے ایک دن قبل بھی تقریبا اتنی ہی تعداد ریکارڈ پر آئی تھی-
دریں اثنا مصری وزارت صحت نے کہا ہے کہ ملک میں روسی ویکسین ’سپوٹنک وی‘ کے کلینکل ٹرائلز جلد شروع کیے جائیں گے-
معاون وزیر صحت محمد حسانی نے اخبار الیوم سے گفتگو میں کہا کہ میڈیکل کمیٹی نے وزیراعظم مصطفی متبولی کو ویکسینزسے متعلق مصری ترجیحات کے بارے میں رپورٹ پیش کردی- کمیٹی کے ارکان نے چائنا کی ویکسین سینوواک اور سینو فام کی منظوری دی ہے- علاوہ ازیں آکسفورڈ ویکسین سٹرازنکا کی بھی تعریف کی ہے-
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں