یہاں ایک ایسے شخص نے جو اپنی ذاتی محنت اور کوششوں سے ارب پتی بنا ہے اپنی بیوی کو حق مہر کے طور پر ایک ارب 10کروڑ ڈالر دیکراس سے نجات حاصل کرلی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ژو نامی یہ شخص کے اثاثے 3ارب 45کروڑ ڈالر مالیت کے تھے جنہیں ژو اور انکی بیوی نے آپس میں برابر تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا اور اتنی خطیر رقم ادا کردی جو غالباً چینی تاریخ میں طلاق کی سب سے بڑی رقم ہے۔ واضح ہو کہ 39سالہ ژو انٹرنیٹ ٹائیکون ہے اور گرینڈر نامی کمپنی کے مالک ہیں۔ انہوں نے آن لائن گیمنگ آپریٹر لی کیون سے شادی کی تھی مگر اختلافات کے بعد طلاق کی نوبت آگئی تاہم کسی زیادہ بکھیرے میں پڑنے کے بجائے ژو نے ایک ارب 10کروڑ ڈالر ادا کرکے بیوی سے جان چھڑانے کا فیصلہ کیا۔ کہا جاتا ہے کہ دونوں میاں بیوی کا چینی بازار حصص میں بڑا حصہ رہا ہے۔ مگر انکے درمیان طلاق کے باوجود انکی کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت پر کوئی فرق نہیں پڑا ہے۔