حادثات سے بچاؤ کا بہترین نظام: عرب دنیا میں سعودی عرب کا پہلا نمبر
ایک ہزار حادثات میں ہلاکتوں کی شرح 28 سے کم ہو کر 16 پر آ گئی ہے (فوٹو: انسپلیش)
سعودی عرب ٹریفک حادثات سے بچاؤ کا بہترین الرٹ سسٹم رکھنے والا عرب دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔
عرب نیوز میں شائع ہونے والی رپورٹ کہا گیا ہے کہ جی سی سی ڈیویلپمنٹل انڈیکس کے مطابق سعودی عرب کی وزارت ٹرانسپورٹ نے ملک کے 48 کلومیٹر سے زائد حصے پر خطرات سے محفوظ رکھنے اور انتباہ جاری کرنے والی ٹیکنالوجی لگائی ہے۔
ان آلات میں سے خبردار کرنے والی آوازیں اس وقت نکلتی ہیں جب ڈرائیور تھکاوٹ یا موبائل کے استعمال کی وجہ سے توجہ کھو دیتا ہے۔
اسی طرح جب خراب موسم کی وجہ سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو یہ نطام وارننگ جاری کرتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ان اقدامات اور ٹیکنالوجی کی بدولت ایک ہزار حادثات میں ہلاکتوں کی شرح 28 سے کم ہو کر 16 پر آ گئی ہے۔