Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’نقل مکانی کرنے والوں کے استقبال میں سعودی عرب سرفہرست‘

’سعودی عرب میں 13 ملین غیر ملکی آباد ہیں، یہ دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے جس میں نقل مکانی کرنے والوں کا استقبال کیا جاتا ہے‘ (فوٹو: سبق)
نقل مکانی اور ہجرت کرنے والوں کا استقبال کرنے والوں میں سعودی عرب دنیا کا تیسرا اور عرب و اسلامی ممالک میں پہلا ملک ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے تحت جاری ہونے والی رپورٹ بین الاقوامی طور پر نقل مکانی کرنے والوں کے اعداد و شمار کی تفصیلات جاری کی ہیں۔
اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ ’نقل مکانی کرکے دوسرے ملک میں قیام اور کام کرنے والوں کے نزدیک سعودی عرب سرفہرست ممالک میں ہے۔‘
اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث 2019 اور 2020 کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ بین الاقوامی ہجرت کی شرح میں 30 فیصد کمی ہوئی ہے۔
’مذکورہ عرصے کے دوران ہجرت کرنے والوں کی تعداد میں 20 لاکھ سے زیادہ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔‘
اقوام متحدہ نے مزید کہا ہے کہ نقل مکانی اور ہجرت کرنے والوں میں دو تہائی افراد دنیا کے 20 ممالک میں رہائش پذیر ہیں۔
’امریکہ دنیا کے 18 فیصد مہاجرین کا ٹھکانہ ہے جہاں 51 ملین مہاجرین آباد ہیں، دوسرے نمبر پرجرمنی ہے جہاں 16 ملین مہاجرین بستے ہیں جبکہ سعودی عرب کا نمبر تیسرا ہے جہاں 13 ملین غیر ملکی آباد ہیں۔‘
رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2020 کے اختتام تک دنیا میں 281 ملین افراد ایسے ہیں جو اپنے ملک سے باہر مقیم ہیں۔‘
رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 2019 میں یہ تعداد 173 تھی۔ دنیا کی آبادی میں ان کا تناسب 3.6 فیصد ہے۔

شیئر: