وزیر تعلیم حماد الشیخ نے یہ بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا ہے۔(فوٹو عرب نیوز)
سعودی خاتون ڈاکٹر دلال علی الربیشی نیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے پروفیشنل ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ممبر ہیں۔
وزیر تعلیم حماد الشیخ نے انسٹی ٹیوٹ کے امور چلانے کے لئے بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا۔
رائل ہولوے یونیورسٹی آف لندن سے پی ایچ ڈی کی ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)
عرب نیوز کے مطابق ڈاکٹر دلال الربیشی نے 1998 میں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی کنگ سعود یونیورسٹی سے انگریزی ادب میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔
انہوں نے 2011 میں پرنس سلطان یونیورسٹی ریاض سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹر ڈگری لی۔
بعدازاں انہوں نے رائل ہولوے یونیورسٹی آف لندن سے انٹرنیشنل بزنس مینجمنٹ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔
ڈاکٹردلال نے2011 میں پرنس سلطان یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری لی۔(فوٹو ٹوئٹر)
ڈاکٹر دلال الربیشی ستمبر 2015 سے شہزادی نورہ بنت عبد الرحمن یونیورسٹی (پی این یو) کے کالج آف بزنس ایڈمنسٹریشن میں اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے پر کام کر رہی ہیں۔
انہوں نے فروری 2016 سے اکتوبر 2017 تک کالج میں گریجویٹ مطالعات اور سائنسی تحقیق کی وائس ڈین کی حیثیت سے بھی ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔
وہ شہزادی نورہ یونیورسٹی میں 2012 سے 2015 تک ڈین شپ میں لیکچرار کی حیثیت سے خدمات انجام دیتی رہی ہیں۔