شاہ سلمان مرکز کیجانب سے شامی پناہ گزینوں کو طبی امداد
جمعرات 26 نومبر 2020 18:22
میڈیکل کیمپ سے ایک ہی دن میں 56 مریضوں نے رجوع کیا(فوٹو، ایس پی اے)
شاہ سلمان امدادی سینٹر کی جانب سے اردن میں شامی پناہ گزینوں کے لیے طبی خدمات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک ہی دن میں دسیوں مریض میڈیکل کیمپ سے مستفیض ہوئے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق اردن میں شامی پناہ گزینوں کے ’الزعتری‘ کیمپ میں شاہ سلمان فلاحی و امدادی مرکز کے زیر انتظام قائم طبی یونٹ سے گزشتہ روز56 مریضوں نے رجوع کیا۔
الزعتری کیمپ میں آنے والے مریضوں میں سے 49 نے جنرل میڈیسن کے شعبے میں آئے جبکہ 7 کو میڈیکل کیمپ کے ایمرجنسی شعبے میں لایاگیا۔
مریضوں کو وہاں موجود ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد ضروری ادویات بھی فراہم کی جو کیمپ کی ہی فارمیسی سے دی گئی۔
واضح رہے ’الزعتری‘ پناہ گزین کیمپ میں قائم شاہ سلمان امدادی مرکم کے تحت موجود میڈیکل سینٹر کا شمار اعلی سہولتوں سے مزین طبی کیمپ میں ہوتا ہے جہاں بہترین تربیت یافتہ عملہ ہمہ وقت موجود رہتا ہے۔
کیمپ کے شعبہ دواخانہ میں ہمہ اقسام کی ادویات کی بھی مستقل بنیادوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کےلیے امدادی مرکزسے مسلسل رابطہ رکھا جاتا ہے تاکہ اہم اور ضروری ادویات کا ذخیرہ ختم نہ ہو۔