Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موسیقی کسی علاقے یا زبان کی مرہون منت نہیں، اماراتی گلوکار حسین الجسمی

 اماراتی گلوکار نے مملکت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے نیا گانا ریکارڈ کرایا۔(فوٹو عرب نیوز)
متحدہ عرب امارات کے مشہور گلوکار حسین الجسمی سعودی عرب کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پیپسی کی شراکت میں ایک نیا گانا ریکارڈ کرایا۔
اس گلوکار نے پہلے  "بشارت الخیر" اور "احبک"  مشہور گانے ریکارڈ کرائے ہیں۔عرب نیوز کے مطابق یہ گانا سعودی عرب کے نامور شاعر شہزادہ بند ر بن عبدالمحسن نے  لکھا ہے۔
"حی ھالصوت" کے عنوان سے یہ نیا گانا اس ہفتے پیپسی کے سرکاری یوٹیوب چینل پر منظر عام پر آیا ہے۔

ہم سعودی عرب کی ابھرتی ہوئی ثقافت کو ہم احترام کی نظر سے دیکھتے ہیں۔(فوٹو ٹوئٹر)

ایوارڈ یافتہ گلوکار نے اپنے ایک بیان میں کہا  ہے کہ "موسیقی لوگوں کو قریب لاتی ہے۔ اس سے دوریاں ختم  ہوتی ہیں اور لوگوں کو ملانے کے لیے پل کا کام کرتی  ہے۔ موسیقی کسی علاقے یا  زبان کی مرہون منت نہیں۔
گلوکار حسین الجسمی نے کہا ہے کہ  یہ گانا خاص طور پر سعودی عرب ، اس کی ابھرتی ہوئی ثقافت اور ناقابل یقین لوگوں کے لئے ہمارے پیار اور احترام کو  ایک خاص نظر سے دیکھتا ہے۔

اس گانے کے بول کے ساتھ  میوزک ویڈیو  بھی تیار کی گئی ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)

الجسمی نے شہزادہ بدر بن عبد المحسن کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں واضح کیا ہے کہ یہ تخلیقی عمل اور  ایک منفرد تجربہ  ہمارے لیے انتہائی فائدہ مند رہا ہے۔
اس گانے"حی ھالصوت"  کے بول کے ساتھ ایک میوزک ویڈیو  بھی تیار کی گئی ہے۔
اس موقع پر  افریقہ ، مشرق وسطی اور جنوبی ایشیا کے لیے پیپسی کمپنی کے چیف مارکیٹنگ آفیسر مصطفی شمس الدین نے کہا  ہے سعودی عرب ایک غیر معمولی ملک ہے  جو کہ تاریخ ، ثقافت اور فنون سے مالا مال ہے۔
اس گانے کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ گانا  قوم اور اس کے لوگوں کو محبت بھرا خراج تحسین پیش کرتا ہے جو ریاست کے جذبے کی بھی عکاسی کرتا ہے اور خوبصورت شاعری کے ساتھ یہاں کے  لوگوں کی محبت کی یاد دلاتا ہے۔
مصطفی شمس الدین نے بتایا کہ پیپسی کا کسی مشہور فنکار یا گلوکار کے ساتھ کام کرنے کا یہ پہلا موقع نہیں ہے اس سے قبل بھی ہمارے برانڈ  نے بیونی اور ٹیلر سویفٹ کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔
 

شیئر: