Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے بعد مسجد الحرام آنے والوں کی تعداد 75 لاکھ کے قریب 

اب تک 19لاکھ 34 ہزار سے زیادہ افراد عمرہ کرچکے ہیں (فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں مسجد الحرام کے ماتحت زائرین کو منظم کرنے والے ادارے کے انچارج اسامہ الحجیلی نے کہا ہے کہ کوروبا وبا کے باعث عائد عارضی پابندیوں کے بعد سے اب تک 75 لاکھ کے قریب افراد عمرے اور نماز کے لیے مسجد الحرام آچکے ہیں۔
انتظامیہ  مسجدا لحرام  میں حفظان صحت کے ضوابط کی پابندی کررہی ہے اور اپنی تمام توانائیاں زائرین کی خدمت کے لیے  وقف کیے ہوئے ہے۔ 

عمر رسیدہ افراد اور معذوروں کے لیے پہلی والی لائن مختص کی گئی ہے(فوٹو ٹوئٹر)

العربیہ نیٹ کے مطابق اسامہ الحجیلی نے بتایا کہ  خانہ کعبہ کے صحن میں طواف کے لیے لائنیں بنائی گئی ہیں تاکہ زائرین ایک دوسرے سے سماجی فاصلہ برقرار رکھ سکیں اور کورونا وائرس سے محفوظ ماحول میں طواف کیا جاسکے۔ 
انہوں نے بتایا کہ جو لوگ عمرے پرآتے ہیں انہیں گروپوں کی شکل میں پہلے خانہ کعبہ کے طواف کے لیے بھیجا جاتا ہے اور پھر صحن کعبہ سے سعی کے لیے صفا اور مروہ روانہ کیا جاتا ہے۔ صفا جانے کے لیے باقاعدہ لائنیں بنائی گئی ہیں۔  
ادارے کے انچارج  کے انچار کا کہنا تھا کہ عمر رسیدہ افراد اور معذوروں کے لیے خانہ کعبہ سے متصل پہلی والی لائن مختص کی گئی ہے یہ 155 میٹر لمبی ہے۔

54 لاکھ 80 ہزارحرم مکی میں نماز ادا کرچکے ہیں-(فوٹو ٹوئٹر)

اس میں 45 وہیل چیئر آسانی سے گزر سکتی ہیں۔ طواف میں 10 سے 15 منٹ لگتے ہیں۔ دوسری لائن 145 میٹر لمبی ہے یہ خانہ کعبہ کے زیادہ قریب ہے۔ یہ ایسے بوڑھے زائرین کے لیے خاص ہے جو وہیل چیئر کے بغیر پیدل چل کر طواف کرتے ہیں اس میں 50 افراد کی گنجائش ہے۔ 
الحجیلی نے عمرہ اور نماز کے لیے آنے والوں کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اب تک 19لاکھ 34 ہزار سے زیادہ افراد عمرہ کرچکے ہیں جبکہ 54 لاکھ 80 ہزارحرم مکی میں نماز ادا کرچکے ہیں- یہ اعدادوشمار چار اکتوبر2020 سے 23 جنوری 2021 تک کے ہیں۔ 

شیئر: