Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان اور امارات کے درمیان تجارت کا فروع ترجیح ہے: سفیر پاکستان

پاکستان بزنس پروفیشنل کونسل کے نے پاکستان کے سفیر سے سفاتخانے میں ملاقات کی۔ (فوٹو: پاکستان ایمبیسی)
متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر افضال محمود نے کہا ہے پاکستان اور امارات کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینا ان کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاکستان بزنس پروفیشنل کونسل کے صدر سید قیصر انیس سے ملاقات کے دوران کیا، جنھوں نے سفارت خانے میں ان سے خیرمقدمی ملاقات کی۔

 

سوموار کے روز ہونے والی ملاقات میں ڈاکٹر قیصر انیس نے پاکستانی سفیر کو بزنس پروفیشنل کونسل نے اپنی تنظیم کی سرگرمیوں اور تاریخ کے بارے میں آگاہ کیا۔
انھوں نے اپنی اور اپنی تنظیم کی جانب سے نئے تعینات ہونے والے سفیر کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
سفیر افضال محمود نے پاکستان بزنس پروفیشنل کونسل کے کردار کو سراہتے  ہوئے کہا کہ  پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبہ کو فروع دینے کی ضرورت ہے۔
انھوں نے کہا ’تجارت اور اقتصادی تعاون ہماری اولین ترجیح ہے۔ اس مقصد کے لیے امارت کے چیمبر آف کامرس اور بزنس کمیونٹی سے بھی بات چیت کو ترجیح دی جائے گی۔‘
سفیر نے صدر پاکستان بزنس پروفیشنل کونسل کے صدر سے درخواست کی کہ وہ سفارت خانے اور بزنس کونسل کے درمیان معاشی سرگرمیوں کے لیے روڈ میپ تیار کرکے دیں۔

شیئر: