Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون پر میزائل سے حملہ

مقامی ٹی وی چینل این بی این نے ڈرون کے گرنے کی اطلاع دی تھی۔ (فوٹو عرب نیوز)
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ جنوبی لبنان پر پرواز کے دوران ایک اسرائیلی ڈروان پر اینٹی ائیرکرافٹ میزائل داغا گیا لیکن وہ نشانے پر نہیں لگا۔
عرب نیوز کے مطابق لبنانی سیکیورٹی فورسز کے دو ذرائع نے بتایا کہ لبنان کی عسکریت پسند موومنٹ حزب اللہ نے ڈرون پر فائر کیا ہے۔ ایک اور ذریعے نے بتایا میزائل ڈرون پر نہیں لگا اور وہ واپس سرحد پار چلا گیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک دھماکے کی آئاز سنی ہے۔ اس سے قبل مقامی ٹی وی چینل این بی این نے ڈرون کے گرنے کی اطلاع دی تھی۔ 
 سبق نیوز کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بدھ کو جنوبی لبنان میں اسرائیل کا کوئی ڈرون نہیں گرایا گیا-  
 اسرائیلی ڈرون معمول کے مطابق لبنانی میں پرواز پر تھا۔ اینٹی ائیر کرافٹ میزائل سے ڈرون پر حملے کی کوشش کی گئی تھی تاہم ڈرون اپنی مہم مکمل کرکے واپس پہنچ گیا۔ 

شیئر: