نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی نے اماراتی لٹریچر فیسٹول سے خطاب میں خواتین کے تعلیم حاصل کرنے کے حق پر زور دیا۔
عرب نیوز کے مطابق 23 سالہ ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ان تمام مسائل کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے جن کے باعث بچیوں کے لیے سکول جانا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
ایمریٹس ایئر لائن کے تحت منعقد ہونے والے لٹریچر فسٹیول میں آن لائن لنک کے ذریعے ملالہ یوسفزئی نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
-
’تعلیم دنیا کی بہتری کے لیے استعمال کریں‘Node ID: 483876
-
نوبل انعام حاصل کرنے والی شخصیات: تصاویرNode ID: 510466
-
جہیز کی رسم، ’یہ ہمارے معاشرے کی شرمناک تصویر ہے‘Node ID: 539386
آکسفورڈ یونیورسٹی کی طالبہ ملالہ کا کہنا تھا کہ ہر بچی کو 12 سال کی تعلیم مکمل کرنے کا حق ہونا چاہیے۔
انہوں نے کورونا وائرس کی عالمی وبا کے بچوں کی سکولنگ پر ہونے والے اثرات پر بھی بات کی۔
ملالہ کا کہنا تھا کہ کورونا سے پیدا ہونے والی صورتحال کے نتیجے میں لاکھوں کی تعداد میں بچیوں کو سکول سے نکالا جا رہا ہے، جو باعث تشویش ہے۔
انہوں نے ایک تحقيق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں مختلف مسائل کے باعث دو کروڑ سے زائد بچیوں کے سکول چھوڑنے کا امکان ہے۔
ان مسائل میں جبری شادی یا گھر کا خرچ اٹھانے کے لیے زبردستی کام کروانا شامل ہیں جن کے باعث بچیوں کو تعلیم مکمل کرنے کا موقع نہیں ملتا۔
.@Malala talking about girls education and making it a priority #EmiratesLitFest pic.twitter.com/Pf9hQpsb8S
— EmiratesLitFest (@EmiratesLitFest) February 6, 2021