تعلیم اور بچوں کی تربیت کے حوالے سے ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ والدین اپنے بچوں کے ساتھ جس طرح سے بات چیت کرتے ہیں، بچوں پر اس کے گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
سیدتی میگزین نے بچوں کی تربیت سے متعلق ماہر امور اطفال پروفیسر ڈاکٹر ابتہاج سے بات کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تعلیم بچے کی زندگی کے پہلے سالوں تک ہی محدود نہیں ہے یہ جوانی میں بھی جاری رہتی ہے۔ اس لیے بچوں کی مستقل نگرانی انہیں ذہنی اور جسمانی حفاظت کا احساس دیتی ہے۔
ابتدائی سالوں میں بچے کو مستقل تعاون اور رہنمائی فراہم کرنا، اسے جذباتی پہلوؤں اور بہتر رویوں میں پوری طرح سے ترقی کرنے میں مدد دیتا ہے۔ وہ اپنے آپ کو محفوظ محسوس کرتا ہے جو اس کی شخصیت کو مضبوط بنانے میں مدد دیتا ہے۔
مزید پڑھیں
-
شرمیلے بچوں کو پُراعتماد کیسے بنائیں؟Node ID: 535026
-
بچے کھانے پینے سے بیزار کیوں ہو جاتے ہیں؟Node ID: 537361
-
ٹچ سکرین والے آلات بچوں پر کیا اثر ڈالتے ہیں؟Node ID: 538301