عرب اتحاد کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’شہریوں اور سول تنصیبات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے اور حوثی دہشتگردوں کا احتساب بین الاقوامی انسانی قانون کے مطابق ہوگا‘۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق عرب اتحاد کے ترجمان نے بتایا کہ’ ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پروازوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ معمول کے مطابق پروازیں آنے جانے لگی ہیں‘۔
مزید پڑھیں
-
حوثیوں کے حملے میں ابہا ایئرپورٹ پر مسافر طیارے کو آگ لگیNode ID: 539921
-
ابہا ائیرپورٹ پر حوثی حملے کی بین الاقوامی سطح پر مذمتNode ID: 539981
ادھرسعودی حکام نے ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کھڑے اس مسافر طیارے کی تصاویر جاری کی ہیں جو حوثی دہشتگردوں کے حملے سے متاثر ہوا ہے۔
الاخباریہ چینل کے مطابق تصاویر سے ظاہر ہورہا ہے کہ’ طیارہ بڑی تخریب کاری سے دوچار ہوا ہے۔ حوثیوں کے حملے سے طیارے میں آگ لگ گئی تھی جسے بروقت کارروائی کرکے بجھا دیا گیا‘۔
الاخباریہ چینل نے بتایا کہ’ ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کئی پروازیں روانہ ہوئیں اور متعدد پروازیں وہاں پہنچیں جبکہ ملتوی ہونے والی پروازوں کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا۔ حوثیوں کے حملے کے وقت ابہا ایئرپورٹ کا ہال مسافروں سے بھرا ہوا تھا‘۔
ٹی وی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ’ دہشتگردانہ حملے سے ابہا کی آبادی متاثر نہیں ہوئی۔ ایئرپورٹ آنے جانے والے راستے اور آس پاس کے تجارتی مقامات کے معمولات میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے‘۔