Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے 334 نئے کیسز، چار اموات

گذشتہ 24 گھنٹے میں 349 افراد وائرس سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں کورونا کے نئے کیسز ایک ماہ سے مسلسل 300 سے زیادہ سامنے آ رہے ہیں۔ 
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ’ بدھ سترہ فروری کو گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 334 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 349 افراد وائرس سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔‘
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید چار مریض چل بسے۔ جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد چھ ہزار 445 ہو گئی ہے۔‘
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے ایکٹیو کیسزکی تعداد دو ہزار 611 ہے، جن میں سے 480 کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
جاری اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 169 ہے جبکہ الشرقیہ ریجن میں 62 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
 مکہ ریجن میں کورونا کے 42 مریض سامنے آئے جبکہ الحدود الشمالیہ ریجن میں 13 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے ہیں(فوٹو ایس پی اے)

 مدنیہ منورہ ریجن میں بارہ، القصیم ریجن میں دس ، عسیر ریجن میں چھ ، الباحہ  ریجن میں پانچ، الجوف ااور حائل ریجن میں چار، چار، نجران ریجن میں تین ،جازان اور تبوک ریجن میں دو، دو مریض سامنے آئے ہیں۔
اب تک تین لاکھ 73 ہزار 702 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے تین لاکھ 64 ہزار 646 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔

شیئر: