Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیکسی سروس میں دو نئی سہولتیں، توکلنا کا نیا ورژن، سمیت سعودی عرب میں گذشتہ ہفتے کیا ہوا؟

سعودی عرب میں گذشتہ ہفتے کئی اہم واقعات رونما ہوا جس میں قطر کے ساتھ تجارت کی بحالی، نئے عرعر ایئرپورٹ کا افتتاح، کورونا ایکسینیشن کی مہم اور سردی کی لہر کی خبریں اہم رہیں۔ سعودی عرب سے گذشتہ ہفتے کی اہم خبروں پر ایک نظر:

سعودی عرب اور قطر کے مابین تجارت دوبارہ شروع
قطر میں کسٹمز کی جنرل اتھارٹی نے اعلان کیا  کہ 14 فروری بروز اتوار سے بو سمرہ سرحدی چوکی عبور کرتے ہوئے سعودی عرب اور قطر کے مابین سامان کی تجارت دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔
 
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 

نئےعرعر ایئرپورٹ کا افتتاح کر دیا گیا
سعودی وزیر ٹرانسپورٹ انجینیئر صالح الجاسر نے نئےعرعر ایئرپورٹ کا افتتاح کیا.
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 
سمندری طوفان کا خدشہ، جدہ کورنیش جانے والے راستے بند
سعودی عرب میں جدہ محکمہ ٹریفک نے میونسپلٹی کے حکم پر ساحل سمندر جانے  والے راستے سمندری طوفان کے پیش نظر بند کر دیے۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 
چھوٹے اداروں کے لیے بینک قائم کرنے کی منظوری
سعودی کابینہ نے چھوٹے اور درمیانی تجارتی اداروں کے لیے بینک قائم کرنے کی منظوری دی۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی سربراہی میں منعقد ہونے والے آن لائن اجلاس میں ملکی اور بین الاقوامی امور اور معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 

مدینہ منورہ میں غیرملکی ورکرز کے لیے ماڈل رہائشی مرکز
سعودی عرب میں گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان نے مدینہ منورہ میں غیرملکی ورکرز کی رہائش کے پہلے مثالی منصوبے کا افتتاح کیا۔ رہائشی مرکز 40 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر تیار کیا گیا ہے۔ یہ تمام ضروری سہولتوں سے آراستہ ہے اور یہاں تین ہزار ورکرز کی رہائش کی گنجائش ہے۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 
آن لائن ٹیکسی سروس میں دو نئی سہولتیں
سعودی عرب میں ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے سعودی شہریوں کو ’اوبر‘ اور ’کریم‘ وغیرہ آن لائن ٹیکسی سروس میں دو نئی سہولتیں دینے کا اعلان کیا۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 

آرامکو نے پہلی سعودی سائبر ٹیکنالوجی متعارف کرا دی
سعودی آرامکو نے سائبر سیکیورٹی کے خطرات سے بچانے والی پہلی سعودی ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے۔ اسے ’صمام البیانات ڈیٹا سیفٹی‘ کا نام دیا گیا ہے۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 
مقامی فوجی صنعت میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ
سعودی عرب مقامی فوجی صنعت کو فروغ دینے کے منصوبے کے تحت آئندہ 10 برس کے دوران 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 

قاہرہ جانے والے یمنی جہاز کی جدہ میں ہنگامی لینڈنگ
عدن ایئرپورٹ سے قاہرہ جانے والے یمنی طیارے نے فنی خرابی کے باعث جدہ میں ہنگامی لینڈنگ کی۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 

 مسجد نبوی میں رہنما بورڈز کے رنگ اور نمبر تبدیل
سعودی عرب میں مسجد نبوی انتظامیہ نے رہنما بورڈز کے نمبر تبدیل کرنے شروع کر دیے ہیں۔ یہ کام دو مراحل میں نافذ ہوگا۔ مسجد نبوی کی فصیل کے بورڈز اور رہنما بورڈز نیز ان کے نمبر تبدیل کیے جا رہے ہیں۔ 
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 
’قہوہ خانوں، ریستورانوں اور ہائپر مارکیٹس کے کام بھی سعودیوں کے نام‘
وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود احمد الراجحی نے کہا ہے کہ ’ریستورانوں، قہوہ خانوں اور تدریس کے پیشہ جات بہت جلد سعودی لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے مختص کر دیے جائیں گے۔‘
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 

سعودی عرب میں برفباری
شام، فلسطین، لبنان  اور اردن  میں سردی کی زبردست لہر آئی ہوئی ہے جبکہ ان ممالک میں برفانی طوفان کے اثرات سعودی عرب تک پہنچ گئے۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 
معمول کی زندگی بحال ہونے کے قریب پہنچ گئے: وزارتِ صحت
سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ ’ہم لوگ سعودی عرب میں معمول کی زندگی بحال ہونے کے قریب پہنچ چکے ہیں-
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 

تمام شہروں میں جلد کورونا ویکسینیشن سینٹرز قائم ہوں گے
 سعودی عرب میں ادارہ امور صحت کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی کہ جلد مملکت کے تمام شہروں میں کورونا ویکسینیشن سینٹرز قائم کردیے جائیں گے تاکہ بڑے پیمانے پرشہریوں اورغیر ملکیوں کو ویکسین لگائی جاسکے۔ 
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 
توکلنا کا نیا ورژن تمام خدمات سے فائدہ اٹھانے کے لیے ڈاؤن لوڈ کرنا ضروری

توکلنا ایپ انتظامیہ نے صارفین کو نیا ورژن ڈاؤن لوڈ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اخبار24 کے مطابق انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’نیا ورژن 2.6.3 ہے جو ایپل سٹور، گوگل پلے اور ایپ گیلری میں موجود ہے‘۔
’ایپلی کیشن کی تمام خدمات سے فائدہ اٹھانے کے لیے ضروری ہے کہ مذکورہ ورژن ڈاؤن لوڈ کیا جائے ‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’اپنے ڈیوائس کے حساب میں ایپلی کیشن مارکیٹ میں پہلے توکلنا سرچ کریں، جب مل جائے تو یقین کریں کہ مطلوب ورژن ہی ہے، اس کے بعد اسے ڈاؤن لوڈ کریں‘۔

تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 

شیئر: