Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات اور قطر کے وفود کی کویت میں ملاقات  

العلا اعلامیے پرعمل درآمد کے لیے مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔(فوٹو عرب نیوز)
 متحدہ عرب امارات اور قطر کے وفود نے پیر  کو کویت میں ملاقات کی ہے۔ یہ گزشتہ ماہ سعودی عرب کے تاریخی شہر العلا میں طے پانے والے معاہدے کے بعد دونوں ملکوں کی پہلی ملاقات ہے۔ 
الامارات کے سرکاری خبررساں ادارے وام کے مطابق فریقین نے العلا اعلامیے پر عمل درآمد کے لیے مشترکہ اقدامات اور طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا۔
  فریقین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خطے میں استحکام و خوشحالی، خلیجی عوام اور ریاستوں کی فلاح و بہبود کے لیے مشترکہ جدوجہد اور خلیجی ہم آہنگی کی حفاظت کریں گے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق قطر اور امارات نے اختلاف ختم کرانے پرامیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کے لیے قدرو منزلت کا اظہار اور دونوں ملکوں کی پہلی میزبانی پر بھی شکریہ ادا کیا۔  
اماراتی عہدیدار نے معاہدے کے بعد کہا کہ سفارتی تعلقات کی بحالی میں کچھ وقت لگے گا۔ تمام فریق اعتماد کی بحالی کے لیے اقدامات کریں گے۔ 
سعودی عرب، امارات، بحرین اور مصر نے جنوری 2021 کے دوران سعودی عرب کے تاریخی شہر العلا میں سربراہ اجلاس کرکے قطر کے ساتھ سفری رابطوں اور تجارتی و سفارتی تعلقات کی بحالی کا معاہدہ کیا تھا۔ 

 

شیئر: