احمد زکی یمانی 1930 میں مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے۔ قاہرہ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہوئے پھر نیویارک یونیورسٹی سے قانون پھڑا۔ انہیں انگریزی اور فرنچ زبانوں پر عبور حاصل تھا۔
1962 میں انہیں وزیر پٹرول و معدنی ذخائر کا وزیر مقرر کیا گیا۔ وہ 1986 تک اس منصب پر فائز رہے۔
احمد زکی یمانی اوپیک کے پہلے جنرل سیکریٹری رہے۔
1975 میں اوپک کے صدر دفتر ویانا میں اجلاس کے دوران دہشت گردوں نے تمام وزرا کو یرغمال بنالیا تھا، ان میں احمد زکی یمانی بھی شامل تھے جنہیں بعد یرغمالی کے کہنے کے مطابق قتل کرنے کا منصوبہ تھا۔