Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر قہوہ خانہ سیل

گاہکوں کو اندر بلا کر انہیں شیشہ اور ٹیبل سروس فراہم کی جارہی تھی۔ (فوٹو ٹوئٹر)
 سعودی عرب میں جدہ میونسپلٹی نے جدہ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شیشہ اور ٹیبل سروس فراہم کرنے والے قہوہ خانے کو سیل کردیا۔
مکہ مکرمہ  گورنریٹ نے جمعے کو بیان میں کہا کہ جدہ میں ایس او پیز کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی کی گئی ہے۔  
عاجل ویب سائٹ  کے مطابق مکہ مکرمہ گورنریٹ نے بیان میں بتایا کہ جدہ میونسپلٹی نے اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے ایک ایسے قہوہ خانے کو سیل کردیا جہاں پچھلے دروازے سے گاہکوں کو اندر بلا کر انہیں شیشہ اور ٹیبل سروس فراہم کی جارہی تھی۔ 
جدہ میونسپلٹی کے افسران نے پچاس عدد شیشہ ضبط کرلیے اور قہوہ خانہ چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کرلی گئی۔ 
میونسپلٹی کے اہلکاروں نے اچانک چھاپہ مارا تھا۔ قہوہ خانے کے منتظمین اور وہاں موجود گاہک انسپکٹرز کو اپنے سامنے اچانک دیکھ کر حیران رہ گئے۔

شیئر: