Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیرملکی ورکرز کی اجتماعی رہائش کے لیے چار شرائط

ایک بیڈ سے دوسرے بیڈ تک چار میٹر کا فاصلہ لازمی ہو- (فوٹو ٹوئٹر)
 سعودی وزارت بلدیات و دیہی آباد کاری امور نے ورکرز کی اجتماعی رہائش پر چھاپہ مہم اور مقررہ ضوابط کی خلاف ورزی پر جرمانوں کی وصولی کا اعلان کیا ہے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت بلدیات نے ٹوئٹر کے اپنے سرکاری اکاؤنٹ پر بیان میں اجتماعی رہائش سے متعلق چار پابندیاں لگائی ہیں۔

5 افراد کے لیے ایک ٹوائلٹ ضروری ہے- (فوٹو عاجل)

پہلی پابندی یہ کہ اجتماعی رہائش میں ہر 5 افراد کے لیے کم از کم ایک ٹوائلٹ ضروری ہے۔
بیڈ روم میں ایک بستر سے دوسرے بستر کے درمیان کم از کم چار میٹر کا فاصلہ لازمی ہے۔
باورچی خانے میں تازہ ہوا کی فراہمی کا بندوبست ہونا چاہیے۔ 
رہائش کے ایک، ایک حصے میں اصلاح، مرمت، صفائی اور کیڑے مکوڑوں کو مارنے والی ادویہ کے چھڑکاؤ کا انتظام بھی ضروری ہے۔ 
وزارت بلدیات نے ہدایت کی کہ اجتماعی رہائش پر ان شرائط کی خلاف ورزی پر 940 پر رابطہ کرکے اطلاع دی جا سکتی ہے۔ علاوہ ازیں سمارٹ فون پر 940 بلدی ایپ کے ذریعے بھی شکایت کی جا سکے گی۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: