بالی وڈ سلیبریٹیز فلموں کے علاوہ انڈسٹری میں اپنے بریک اپ، پیچ اپ کی وجہ سے تو خبروں میں رہتے ہی ہیں لیکن ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ بالی وڈ کے ان ستاروں کی ’پرائیویسی‘ بھی موضوع بحث ہے۔
پرائیویسی کی یہ بحث اس وقت چھڑی جب بالی وڈ کی مقبول اداکارائیں کرینہ کپور اور انوشکا شرما امید سے تھیں اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی تصاویر دھرا دھر شیئر کر رہی تھیں۔
مزید پڑھیں
-
’بدھائی ہو، چھوٹا ویراٹ کوہلی آ رہا ہے‘Node ID: 501336
-
'زیادہ غلطیاں مرد کرتے ہیں، معافی بھی مانگ لیا کریں'Node ID: 534421
-
کرینہ کپور کے گھر بیٹے کی پیدائش، ’تیمور بڑا بھائی بننے پر خوش‘Node ID: 542961
اس وقت کئی صارفین کی جانب سے اعتراض سامنے آیا تھا کہ ویسے تو یہ سلیبریٹیز یہ چاہتے ہیں کہ ان کی نجی زندگی کو زیادہ ڈسکس نہ کیا جائے لیکن خود ہی اپنی نجی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں۔
اور اب جب بالی وڈ کی یہ حسینائیں ماں بن چکی ہیں تو بھی اپنے نومولود بچوں کو لائم لائٹ میں نہ لانے پر بہت سے صارفین یہ تنقید کرتے دکھائی دے رہے ہیں کہ جب یہ اداکارائیں ماں بننے کے مراحل سے گزرنے کے دوران اپنی تصاویر جاری کرتی رہیں تو بچے کی ایک جھلک دکھانے میں کیا قباحت ہے؟
صارفین کا خیال ہے کہ یہ پرائیویسی نہیں بلکہ ہیپوکریسی ہے۔
انوشکا شرما اور کرینہ کپور نے اگرچہ اپنے نومولود بچوں کے ساتھ اپنی تصاویر تو شیئر کی ہیں مگر ان میں بچوں کا چہرہ چھپا رکھا ہے۔
کرینہ کپور کے امید سے ہونے کا اعلان ان کے شوہر سیف علی خان نے گذشتہ سال اگست میں کیا تھا جس کے بعد کبھی کرینہ کپور انسٹاگرام پر اپنی تصاویر میں یوگا کرتی نظر آئیں تو کبھی انہیں مختلف برینڈز کی پروموشن کرتے دیکھا گیا۔
اگرچہ کرینہ کپور نے گذشتہ سال ہی سوشل میڈیا پر اینٹری دی ہے لیکن ایسا پہلی بار نہیں تھا کہ ان کی حمل کے دوران تصاویر وائرل ہوئیں۔
اس سے پہلے بھی تیمور علی خان کی پیدائش سے قبل وہ نہ صرف برینڈز کی پروموشن کرتی نظر آئیں بلکہ لیکمے فیشن ویک میں انہوں نے ریمپ پر واک کرکے سب کو حیران کر دیا تھا۔
کرینہ کپور کو ایک فوٹوشوٹ کے دوران مقامی میڈیا کو ایک انٹرویو میں یہ کہتے بھی سنا گیا کہ ’میرے خیال میں، میں واحد ہوں جو یہ کر رہی ہوں۔‘
لیکن ہم نے دیکھا کہ انوشکا شرما بھی اس ٹرینڈ کا حصہ بنیں اور کبھی ان کا فیشن میگزین کے لیے فوٹوشوٹ سامنے آیا تو کبھی انہیں یوگا کرتے دیکھا گیا۔
بلکہ ان کی دوران حمل یوگا کی ایک تصویر پر تو خاصی لے دے بھی ہوئی جس میں وہ سر کے بل الٹی کھڑی تھیں اور ویراٹ کوہلی نے ان کی ٹانگوں کو سہارا دے رکھا تھا۔ کئی صارفین کا یہ خیال تھا کہ بچے کی پیدائش سے پہلے ایسی ورزش نقصان دہ ہو سکتی ہے۔
انوشکا شرما کی جانب سے اس وقت شدید ردعمل سامنے آیا جب ایک مقامی نیوز چینل کے فوٹوگرافر نے ان کی ویراٹ کوہلی کے ساتھ بالکونی میں بیٹھے ہوئے تصویر شائع کر دی تھی۔ انوشکا نے اسے ’پرائیویسی میں مداخلت‘ قرار دیتے ہوئے آئندہ باز رہنے کی تنبیہہ کی تھی۔
انوشکا شرما کی اس انسٹا سٹوری پر سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کی تھی کہ جب سب کچھ پبلک کے ساتھ شیئر کیا جاتا ہے پھر اس بات پر بھی اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔

فنکاروں کی نجی زندگی میں ان کے مداح دلچسپی تو لیتے ہی ہیں لیکن کیا فنکاروں کو بھی اپنی ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا پر ڈس کلوز کرنا چاہیے، یہ جاننے کے لیے ہم نے پاکستان کی مشہور اداکارہ ثروت گیلانی سے رابطہ کیا۔
ثروت گیلانی 2017 میں جب حاملہ تھیں تو انہوں نے ایک میگزین کے لیے فوٹوشوٹ کرایا تھا جس پر پاکستانی صارفین کا شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔
We have lived together with love , presence and gratitude as a way of life but this little one , Vamika ❤️ has taken it to a whole new level !
Tears , laughter , worry , bliss - emotions that have been experienced in a span of minutes sometimes ! pic.twitter.com/pOe2GQ6Vxi
— Anushka Sharma (@AnushkaSharma) February 1, 2021