Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب ممالک میں گاڑیوں کی فروخت، سعودی عرب سرفہرست

اعداد وشمار کے مطابق عرب ممالک میں سب سے زیادہ گاڑیاں سعودی عرب میں فروخت ہوئیں: فوٹو فری پکس
خلیجی ممالک میں گاڑیوں کی ایجنسیوں سے جاری ہونے والے اعداد وشمار سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ سال 2020 کے دوران ٹویوٹا کمپنی کے 6 ماڈل سب سے زیادہ فروخت ہوئے ہیں۔ 
اخبار 24 کے مطابق ٹویوٹا ہائی لکس کی45.8 ہزار گاڑیاں فروخت ہوئی ہیں۔ دوسرے نمبر پر ٹویوٹا لینڈ کروزرکی گاڑیاں فروخت ہوئی ہیں جن کی تعداد تقریباً 42 ہزار ہے جبکہ ٹویوٹا کیمری 3 کی تقریباً 36 ہزار گاڑیاں فروخت کی گئیں۔  
چوتھے نمبر نیسان سنی ہے جس کی 32.7 ہزار گاڑیاں فروخت ہوئی، پانچویں نمبر ہیونڈائی النترا کی تقریباً 28  ہزار ،چھٹے نمبر پر نیسان پٹرول کی تقریباً 27 ہزار جبکہ ساتویں نمبر پر ہیونڈائی اکسنٹ کی تقریباً 24  ہزار گاڑیاں فروخت ہوئیں۔ 

ہ گزشتہ سال 2020 کے دوران ٹویوٹا کمپنی کے 6 ماڈل سب سے زیادہ فروخت ہوئے ہیں۔ فائل فوٹو فری پکس

آٹھویں نمبر ٹویوٹا کورولا کی تقریباً 20  ہزار ، نویں نمبر پر ٹویوٹا لانڈکروزر یو پی کی تقریباً 19  ہزار جبکہ ٹویوٹا یارس دسویں نمبر پر رہی جس کی تعداد تقریباً 18 ہزار رہی۔ 
اعداد وشمار کے مطابق عرب علاقے میں سب سے زیادہ گاڑیاں سعودی عرب میں فروخت ہوئیں۔
جن کی کل تعداد تقریباً 469 ہزار ہے جبکہ مصر دوسرے نمبر پر جن کی تعداد تقریباً 227  ہزار ہے ، تیسرے نمبر پر امارات ہے جہاں تعداد تقریباً 171 ہزار ہے جبکہ مراکش کا چوتھا نمبر ہے جہاں فروخت ہونے والی گاڑیوں کی تعداد تقریباً 129 ہزار ہے۔

شیئر: