Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عنیزہ میں تیز رفتار گاڑی نے دو خواتین کو کچل دیا 

دونوں خواتین سڑک عبور کرنے کی کوشش کررہی تھیں۔( فوٹو سبق)
سعودی عرب میں قصیم ریجن کی معروف کمشنری عنیزہ کی ایک سڑک پر تیز رفتار گاڑی نے دو خواتین کو کچل دیا۔ خواتین سڑک عبور کرنے کی کوشش کررہی تھیں۔
اخبار 24 کے مطابق سی سی کیمروں سے لی گئی وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرئل ہے جس میں نظر آرہا ہے کہ دو خواتین سڑک عبور کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔ بعض ڈرائیوروں نے انہیں دیکھ کر گاڑی کی رفتار آہستہ کرلی تاکہ  وہ خواتین سڑک عبور کرسکیں۔
 جیسے ہی دونوں خواتین سڑک کے آخر تک پہنچیں اچانک ایک تیز رفتار گاڑی آئی اور ان دونوں کو خوفناک طریقے سے کچلتے ہوئے تیزی سے آگے بڑھ گئی۔ 
خواتین کو ھسپتال لے جایا گیا ، ان کی حالت کے بارے میں اب تک کوئی بیان جاری نہیں ہوا ہے۔
صارفین نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پرالقصیم کے  متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس قسم کے حادثات کو روکنے کے لیے اہم سڑکوں پرسپیڈ بریکرز کا انتظام کریں۔
کئی لوگوں کا کہنا ہے کہ جہاں سے یہ خواتین سڑک عبور کررہی تھیں وہ جگہ سڑک پار کرنے کے لیے مناسب نہیں تھی۔

شیئر: