متحدہ عرب امارات دنیا بھر میں غیرملکی کارکنان کا تیرہواں پسندیدہ ترین ملک بن گیا ہے۔ گزشتہ دو برسوں کے دوران 6 درجے آگے بڑھ گیا۔
الامارات الیوم کے مطابق بوسٹن کنسلٹنگ گروپ نے ’بیٹکون‘ کے تعاون سے جائزہ رپورٹ میں 109 ملکوں کے 2 لاکھ 9 ہزار افراد کو شامل کیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
دبئی سے فلپائن کا ہوائی سفر اب صرف 82 ڈالر میںNode ID: 547286
-
ایکسپو دبئی میں پاکستانی پویلین کی تعمیر مکملNode ID: 549156
جائزے میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی وبا کے باعث غیرممالک میں روزگار کے حوالے سے لوگوں کے رجحانات تبدیل ہوئے ہیں۔
عام طور پر باہر جاکر ملازمت کے رجحان میں کمی واقع ہوئی ہے البتہ ایسے ممالک جہاں کورونا وبا کو موثر شکل میں قابو کرنے والے اقدامات کیے گئے ان ممالک کے لیے غیرملکی ملازمین کے یہاں روزگار کے حوالے سے کشش بڑھی ہے۔
بوسٹن کنسلٹنگ گروپ کے ڈائریکٹر کرسٹوفر ڈینیل نے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے امارات کی حیثیت متاثر نہیں ہوئی بلکہ اس وبا نے روزگار کے متلاشی غیرملکیوں کے یہاں امارات کی کشش میں اضافہ کردیا ہے۔