دبئی سے فلپائن کا ہوائی سفر اب صرف 82 ڈالر میں
ایئرلائن کے مطابق مسافر 8 سے 10 مارچ تک 82 ڈالر کے رعایتی ٹکٹس خرید سکتے ہیں۔ (فوٹو: عرب نیوز)
فلپائن کی سیبو پیسیفک ایئرلائن نے دبئی سے منیلا تک کے ہوائی سفر کا یکطرفہ کرایہ 82 ڈالر کر دیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ایئرلائن یکطرفہ رعایتی ٹکٹ اپنی سلور جوبلی کے موقع پر جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایئرلائن کے اعلامیے کے مطابق مسافر 8 سے 10 مارچ تک 82 ڈالر کے رعایتی ٹکٹس خرید سکتے ہیں جو کہ یکم مئی سے 31 جولائی تک کارآمد ہوں گے۔
سیبو پیسیفک ایئرلائن دبئی سے منیلا کے لیے ہفتہ وار پانچ پروازیں چلاتی ہے جب کہ منیلا سے دبئی کے لیے ہفتے میں چار پروازیں چل رہی ہے۔
خیال رہے دنیا بھر کی ایئرلائنز کورونا کی وجہ سے ہونے والے نقصانات سے نکلنے کے لیے مسافروں کو ہوائی سفر کی جانب راغب کرنے کے لیے مختلف طریقے اپنا رہی ہے جن میں ٹکٹوں کی قیمتوں میں خاطرخواہ کمی بھی شامل ہے۔