متاثرین کی مجموعی تعداد چار لاکھ 40 ہزار 355 ہوگئی ہے(فائل فوٹو اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات میں اتوار کو کورونا کے دو ہزار سے کم نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹے میں ایک ہزار 717 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
اامارات میں متاثرین کی مجموعی تعداد چار لاکھ 40 ہزار 355 ہوگئی ہے پچھلے چوبیس گھنٹے میں ایک ہزار 960 افراد صحت یاب ہوئے۔ صحت یاب ہونے والے بڑھ کر چار لاکھ 22 ہزار 696 ہوگئے۔
امارات کے سرکاری خبر رساں ادارے وام نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا پچھلے چوبیس گھنٹے میں جدید طبی آلات کی مدد سے کورونا کے مزید دو لاکھ 37 ہزار 479 ٹیسٹ کیے گئے جس سے نئے کیسز کا پتہ لگا ہے۔
متاثرہ افراد کا تعلق مختلف ملکوں سے ہے ۔ ان کی حالت مستحکم ہے اور انہیں ضروری علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔
وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ کوروونا کے زیر علاج مریضوں میں سے مزید پانچ افراد چل بسے۔ وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ایک ہزار 438ہوگئی ہے۔
وزارت نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے پھر اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطبی تدابیر اور سماجتی فاصلے کی پابند ی کو یقینی بنائیں۔
علاوہ ازیں وزارت صحت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹے میں مزید ایک لاکھ 17 ہزار 712 افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی ہے۔ اب تک 72 لاکھ 98 ہزار 768 افراد کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے جو 100 افراد پر 73.80 کی شرح بنتی ہے۔