Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعرات کو بھی گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا امکان

شمالی اور مغربی علاقوں یں درجہ حرارت میں کمی ہوگی۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی موسمیات کے قومی مرکز نے جمعرات 25 مارچ کو مملکت بھر میں موسمی تبدیلیوں کے حوالے سے پیشگوئی کی ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ شمالی حدود، الجوف، الشرقیہ اور ریاض میں جمعرات کو بھی گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ حد نظر محدود رہے گی۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ عسیر کے مشرقی علاقوں، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں بھی گرد آلود ہواؤں کا سلسلہ برقرار رہے گا جبکہ سعودی عرب کے شمالی اور مغربی علاقوں یں درجہ حرارت میں کمی واقع ہوگی۔ 
بیان میں قومی مرکز نے امکان ظاہر کیا ہے کہ جمعرات کو مملکت میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ مکہ مکرمہ اور الاحسا جبکہ سب سے کم  درجہ حرارت 6 سینٹی گریڈ طریف میں ہوگا۔ 

شیئر: