Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’چین کے ساتھ معاہدہ امریکہ کے زوال میں تیزی کا سبب بنے گا‘

معاہدے کے تحت چین ایران میں 400 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ فوٹو: اے ایف پی
ایران کے اعلیٰ حکومتی عہدیدار نے چین کے ساتھ ہونے والے سٹریٹیجک معاہدے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ امریکہ کے زوال میں تیزی  کا سبب بنے گا۔
عرب نیوز کے مطابق ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ ایران اور چین کے درمیان 25 سالہ معاہدہ تہران کی فعال مزاحمتی پالیسی کا حصہ ہے۔
علی شمخانی نے مزید لکھا کہ دنیا صرف مغربی ممالک پر مشتمل نہیں ہے، اور نہ ہی مغرب صرف قانون شکن امریکہ اور معاہدے کی پاسداری نہ کرنے  والے ممالک برطانیہ، فرانس اور جرمنی پر مشتمل ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے خدشات جائز ہیں کہ مشرقی ممالک کے درمیان سٹریٹیجک تعاون سے امریکہ کے زوال میں تیزی آئے گی۔
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور ان کے چینی ہم منصب نے سنیچر کو معاہدے پر دستخط کیے تھے۔
اس معاہدے کے تحت چین اگلے 25 سالوں کے دوران ایران میں 400 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، جس کے بدلے میں ایران تیل کی مستحکم سپلائی کو یقینی بنائے گا۔

شیئر: