وفاقی حکومت نے وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
سینیٹر شبلی فراز نے حفیظ شیخ کو ہٹانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مہنگائی کی وجہ سے ہٹایا گیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل سما سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے حماد اظہر کو وزیرخزانہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
طبیعت ناساز، مریم نواز اور فضل الرحمان کی سیاسی سرگرمیاں معطلNode ID: 552551
ان کا کہنا تھا کل تک تمام چیزیں فائنل ہوجائیں گی۔ شبلی فراز کے مطابق امید ہیں حماد اظہر کے آنے سے غریب عوام کو ریلیف ملے گا۔
اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم مہنگائی کے حوالے سے مطمئن نہیں تھے۔
’ان کو غریبوں کا بہت خیال رہتا ہے۔ وزیراعظم چاہتے ہیں کہ یہاں کے زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسیاں بنائی جائیں۔ ایک نئی ٹیم نئے عزم کے ساتھ کام کرے گی۔‘
Sacking Finance minister is victory of PDM. PTIMF minister needed to be elected to continue in post & senate defeat made that impossible. Now government admits inflation is skyrocketing because of its failed policies. Parliamentary opposition proven most effective vs this regime.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) March 29, 2021