گمراہ کن وڈیو شیئر کرنے پر شہری گرفتار
سوشل میڈیا پر سعودی مصنوعات کے بارے میں گمراہ کن اطلاعات پھیلائی تھیں۔(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی وزارت تجارت نے گمراہ کن وڈیو کلپس شیئر کرنے پر سعودی شہری کو گرفتار کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت تجارت نے بیان میں بتایا کہ مقامی شہری نے سوشل میڈیا پر سعودی مصنوعات کے بارے میں گمراہ کن اطلاعات پھیلائی تھیں۔ اس کا علم سوشل میڈیا ویب سائٹس سے ہوا۔
مقامی شہری نے غذائی اشیا کے ’بارکوڈ‘ کے بارے میں غلط قسم کی باتیں شیر کی تھیں۔ اس نے دعوی کیا تھا کہ سعودی مارکیٹوں میں موجود سامان ملاوٹی ہے۔ درآمد کیے جانے والے سامان کی کوئی نگرانی نہیں ہورہی ہے۔
وزارت تجارت نے خبردار کیا کہ صارفین کو گمراہ کرنے کی غرض سے من گھڑت معلومات پر مشتمل وڈیو کلپ کی تشہیر انفارمیشن قانون کرائم کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
وزارت تجارت نے صارفین سے اپیل کی کہ اگر وہ کسی بھی تجارتی مرکزیا شاپنگ سینٹر میں کسی بھی درجے میں ملاوٹی سامان دیکھیں تو پہلی فرصت میں ’بلاغ تجاری‘ ایپ یا شکایاتی مرکز یا وزارت کی سرکاری ویب سائٹ پر اس کی اطلاع کریں۔