Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں معمولات زندگی جولائی میں بحال ہوں گے

کویتی حکام کا کہنا ہے جب شہریوں کی اکثریت کو ویکسین لگ جائے گی تب فضائی حدود کھولی جائیں گی۔ ( فوٹو: القبس)
کویت میں معمولات زندگی جولائی میں بحال ہونے کا امکان ہے۔
مقامی اخبار القبس کے مطابق حکومتی ذرائع نے کہا ہے کہ ’ملک میں کورونا کے کیسز میں اضافے کے باوجود جولائی میں معمولاتِ زندگی بحال کیے جائیں گے‘
حکومتی ذرائع نے کہا ہے کہ ’کورونا ویکسین کی ملک گیر مہم جاری ہے جبکہ رواں سال کی دوسری چوتھائی میں ویکسین کی نئی کھیپ آ جائے گی۔‘
’آئندہ ویکسین کی درآمد زیادہ منظم انداز میں ہو گی جس کے بعد امید یہی ہے کہ بیشتر رہائشیوں کو ویکسین دی جائے گی۔‘
حکومتی ذرائع نے کہا ہے کہ ’شہریوں کی اکثریت جب ویکسین حاصل کر چکی ہو گی تب ملک کی فضائی حدود کھولی جائیں گی۔‘

شیئر: