نئی کورونا ویکسین کی سعودی عرب میں جانچ
منطوری کی صورت میں اعلان کیا جائے گا۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے) نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی ویکسین سعودی عرب پہنچ گئی ہیں اور جانچ کے مرحلے میں ہیں۔ منطوری کی صورت میں اعلان کیا جائے گا۔
العربیہ نیٹ کے مطابق ایس ایف ڈی اے نے کہا ہے کہ نئی ویکسین کی منظوری اس بنیاد پر دی جائے گی کہ اس کی دونوں خوراکیں کم از کم 21 اور زیادہ سے زیادہ 42 روز کے دوران استعمال کی جائیں۔
ایس ایف ڈی اے نے کہا کہ جدید طبی جائزے سے یہ بات ریکارڈ پر آگئی ہے کہ فائزر کی پہلی خوراک وائرس سے بچاؤ کے لیے کافی ثابت ہورہی ہے تاہم صرف ایک طبی جائزے کی بنیاد پر فائزر کی ایک خوراک پر انحصار نہیں کیا جائے گا۔
دریں اثنا سعودی وزارت صحت نے بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب کے تمام علاقوں کے 500 سے زیادہ سینٹرز سے ویکیسینوں کی 50 لاکھ خوراکیں لی جاچکی ہیں۔
سعودی وزارت صحت نے پھر تمام سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے اپیل کیکہ وہ سب کی صحت و سلامتی کی خاطر صحتی ایپ کے ذریعے کورونا ویکسین کے لیے اندراج کرالیں۔