سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’جمعے کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 904 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 540 افراد وائرس سے صحت یاب بھی ہوئے۔‘
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید نو مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد چھ ہزار 737 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد سات ہزار 823 ہو گئی ہے، جن میں سے 898 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ’سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 401 ہے جبکہ مکہ ریجن میں 169 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔‘
شرقیہ ریجن میں 143، عسیر ریجن میں 39، مدینہ ریجن میں 25، القصیم ریجن میں 24، حائل ریجن میں 22، جازان ریجن میں 22، تبوک ریجن میں 19، نجران ریجن میں 12، الحدود الشمالیہ میں 10، الجوف ریجن میں نو جبکہ الباحہ ریجن میں 6 مریض سامنے آئے ہیں۔
اب تک تین لاکھ 96 ہزار 758 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے تین لاکھ 82 ہزار 198 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔‘