Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سریع نے فوری ترسیل زر کا طریقہ کار جاری کردیا  

زیادہ سے زیادہ 2500 ریال کی ترسیل کی جا سکتی ہے( فوٹو روئٹرز)
سعودی عرب میں فوری ترسیل زر کے نظام ’سریع‘ نے ترسیل زر کی ایکسپریس سروس کا طریقہ کار جاری کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق سریع  نے فوری ترسیل  زر کے لیے طریقہ کار کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بینک کے ای چینل پر اندراج کرائیں۔ فوری ترسیل زر کے پیج پر جائیں۔ 
زیادہ سے زیادہ 2500  ریال کی ترسیل کی کارروائی کریں اور اس حوالے سے اطمینان کرلیں۔ 
یاد رہے کہ سعودی سینٹرل بینک ’ساما‘ نے مقامی بینکوں کے درمیان رقوم کی منتقلی کا نیا نظام متعارف کرایا تھا جس کے تحت 24 گھنٹے اور ہفتے کے کسی بھی دن رقم کی فوری منتقلی کی جا سکتی ہے۔

شیئر: