انڈیا میں کورونا وائرس کی شدت اور روانہ ہزاروں ہلاکتوں سے خوف زدہ ہو کر کئی کھلاڑیوں نے آئی پی ایل سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے جبکہ کئی لیگ چھوڑ کرنے کے لیے پر تول رہے ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے اینڈریو ٹائی، ایڈم زمپا اور کین رچرڈسن انڈیا میں کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے پہلے ہی آئی پی ایل کو خیرباد کہہ چکے ہیں۔
اب ایک کرکٹر کرس لین نے بھی وطن واپسی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے آسٹریلوی کھلاڑیوں کو وطن واپس لانے کے لیے چارٹرڈ طیارہ بھیجنے کی درخواست کی ہے۔
مزید پڑھیں
-
کورونا کی وجہ سے انڈین پریمیئر لیگ ملتویNode ID: 464656
-
کھلاڑیوں میں کورونا کے بڑھتے کیسز: پی ایس ایل 6 ملتویNode ID: 546101
-
چاہتے ہیں آئی پی ایل لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد ہو: صادق خانNode ID: 555976
یاد رہے کہ انڈیا میں کورونا وائرس کی شدت میں اضافے کے بعد آسٹریلیا نے انڈیا کے ساتھ پروازیں 15 مئی تک منسوخ کر دی ہیں۔
کرس لین کا کہنا ہے کہ ’جب کرکٹ آسٹریلیا نے کھلاڑیوں کی خیریت دریافت کرنے کے لیے رابطہ کیا تو میں نے کھلاڑیوں کو لانے کے لیے چارٹرڈ طیارے کی درخواست کی۔‘
’میں نے کرکٹ آسٹریلیا کو جوابی پیغام میں کہا کہ ’کرکٹ آسٹریلیا آئی پی ایل کی آمدنی کا 10 فیصد حاصل کرتی ہے، کیا ایسا ممکن ہے کہ رواں برس یہ رقم انڈیا سے کھلاڑیوں کی واپسی کے لیے چارٹرڈ طیارے پر خرچ کی جائے۔‘
تاہم وزیراعظم سکاٹ موریسن نے خبردار کیا ہے کہ کرکٹرز کے ساتھ کوئی خصوصی برتاؤ نہیں کیا جائے گا۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ’وہ (کرکٹرز) ذاتی طور پر کرکٹ کھیلنے گئے تھے اور ان کا یہ دورہ آسٹریلوی ٹور کا حصہ نہیں تھا۔‘
واضح رہے کہ انڈیا سے تعلق رکھنے والے آئی پی ایل کی ٹیم دہلی کیپیٹلز کے آف سپنر ایشون نے بھی کورونا وائرس کی شدت میں اضافے کے بعد لیگ کو خیرباد کہہ چکے ہیں۔
![](/sites/default/files/pictures/April/37246/2021/ashwin_bcci_1.jpg)