پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر کی شدت برقرار ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 201 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جو اس مہلک وبا سے اب تک ایک دن میں ہونے والی اموات کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔
مزید پڑھیں
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے بدھ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 49 ہزار 101 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے پانچ ہزار 292 ٹیسٹ مثبت آئے۔
پاکستان میں منگل سے 40 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن کے لیے رجسٹریشن کا عمل شروع ہو چکا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ منگل کو ایک لاکھ 17 ہزار 852 افراد کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگائی گئی۔
انہوں نے ٹویٹ کیا کہ گذشتہ دن پہلی دفعہ ایک لاکھ سے زائد افراد نے کورونا ویکسینیشن کی۔
سربراہ این سی او سی کے مطابق ’خوشی ہے کہ لوگ زیادہ تعداد میں ویکسین لگانے کے لیے اندراج کر رہے ہیں، مجموعی طور پر 21 لاکھ افراد کی ویکسینیشن کی جا چکی ہے۔ برائے مہربانی 40 اور اس سے زیادہ افراد کو ویکسین کی رجسٹریشن کی ترغیب دیں۔‘
Daily vaccinations crossed 1 lakh in a day for the first time yesterday. Total vaccinations yesterday were 117,852. Total vaccinations so far now 2.1 million. Good to see more people registering. Please encourage all those 40 and above to register, if they have not done so far.
— Asad Umar (@Asad_Umar) April 28, 2021