Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمان میں 8 سے 15 مئی تک تجارتی سرگرمیوں پر پابندی کا اعلان

8 سے 15 مئی تک دن کے اوقات میں ہر قسم کی تجارتی سرگری پر بھی پابندی ہوگی۔ (فوٹو: اے ایف پی)
عمان میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے 8 مئی سے 15 مئی تک شام سات بجے سے صبح چار بجے تک لوگوں اور گاڑیوں کی ہر قسم کی نقل و حرکت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز نے عمان کی سرکاری نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ مذکورہ فیصلہ کورونا کی روک تھام کے لیے قائم سپریم کمیٹی نے کیا ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق 8 سے 15 مئی تک دن کے اوقات میں ہر قسم کی تجارتی سرگری پر بھی پابندی ہوگی۔ تاہم فوڈ سٹورز، گیس سٹیشن، طبی مراکز اور میڈیکل سٹورز اس پابندی سے مثتثنیٰ ہوں گے۔
اشیائے صرف و خوردو نوش کی سپلائی سروسز کو بھی پابندی سے اثتثنیٰ ہوگا۔
 

شیئر: