Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر ثقافت سے امریکی ناظم الامور کا رابطہ

وزیر ثقافت سے فرانس اور سویڈن کے سفرا نے بھی ملاقات کی ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن فرحان نے اتوار کو امریکی ناظم الامور مارٹینا سٹرونگ سے ورچول ملاقات کی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق انہوں نے امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان ثقافتی امور میں تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ملکوں کے مضبوط دوستانہ تعلقات کے ماحول میں ثقافتی امور زیر بحث آئے۔
سعودی وزیر ثقافت نے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ ’نور الریاض‘ پروگرام میں شرکت پر امریکی ناظم الامور کا شکریہ ادا کیا ہے۔  
قبل ازیں وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن فرحان سے ریاض میں مملکت میں فرانس کے سفیر نے بھی ملاقات کی ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی تعاون خصوصا العلا جاری تعاون اور مستقبل کے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔
فنون لطیفہ اور مشترکہ انسانی ورثے کے شعبوں میں بین الاقوامی ثقافتی تبادلے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
سعودی وزیر نے مملکت میں سویڈن کے سفیر سے بھی ورچوئل ملاقات کی ہے۔
دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی تعاون اور مختلف شعبوں میں ثقافتی تبادلوں کو بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔

 

شیئر: