Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ایران مہلک ہتھیاروں کے لیے غیر قانونی ٹیکنالوجی سمگل کر رہا ہے‘

جرمن انٹیلجنس ایجنسی نے گزشتہ مہینے کہا تھا کہ ایران بڑے پیمانے ہر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی تیاری کا خواہاں ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
جمعے کو جرمنی کے ایک انٹیلجنس رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ کیسے اسلامی جمہوریہ ایران مہلک ہتھیاروں کے لیے غیر قانونی ٹیکنالوجی سمگل کرنے کے طریقے استعمال کر رہا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایٹمی مواد کے پھیلاؤں (پرولیفیریشن) میں ملوث ممالک جیسے ایران، شمالی کوریا اور شام کیسے ایٹمی مواد کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات اور قانونی برآمد کے قواعدوض وابط سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسا کرنے کے لیے زیادہ تر سازشی ذرائع اور طریقوں کا استعمال کیا جاتا رہا ہے۔
ایجنسی کے مطابق پرولیفریشن کا مطلب ہے بڑی تباہی کے ہتھیاروں کا پھیلاؤ، اور ان کے بارے میں معلومات، ان کی تیاری کے لیے استعمال ہونے والی اشیا اور ٹیکنالوجی۔
رپورٹ کے مطابق ایران فروخت کنندگان سے اصلیت چھپانے کے لیے ریاستی ملکیت میں ’نیوٹرل‘ کمپنیاں اور ’فرنٹ کمپنیوں یا مڈل مین سے تعلق رکھنے والے غیر قانونی خریداری نیٹ ورکس‘ بناتا ہے۔
رپورٹ یہ بھی بتاتی ہے کہ ایران  تھرڈ سٹیٹس کو ہونے والی ڈیلیوریز کو یوں چکر دیتا ہے کہ آخری خریدار کا پتہ نہ چل سکے۔ ایران نے ایسی کئی غیر قانونی ترسیل کو بیچ میں چھوڑا بھی ہے تاکہ پورے کاروبار کو ظاہر ہونے سے بچایا جا سکے۔

شیئر: