Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بائیڈن اور محمد بن زاید کا خطے کو ایران سے لاحق خطرات پر تبادلہ خیال

مل کر کام کرنے کی ترجیح پر بھی اتفاق کیا ہے۔(فائل فوٹو اے ایف پی)
امریکی صدر جو بائیڈن اور ابوظبی کے ولی عہد محمد بن زاید نے منگل کو ایران کی طرف سے خطے کو لاحق خطرات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق وائٹ ہاوس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ’ دونوں رہنماوں نےعلاقائی اور بین الاقوامی چیلنجز پر بات چیت کی ہے جس میں افغانستان، ایران کی طرف سے جوہری خطرہ ،مشرق وسطی میں امن اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششیں شامل ہیں‘۔ 
جو بائیڈن نے گزشتہ برس امارت کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کیے جانے کی سٹریٹجک اہمیت واضح کی اور ان انتظامات کو وسعت دینے میں اپنی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔
ایتھوپیا میں انسانی بحران سمیت تنازعات کے حل کے لیے مل کر کام کرنے کی ترجیح پر بھی اتفاق کیا ہے۔
امارات کی خبر رساں ایجنسی وام کے مطبق  ولی عہد محمد بن زاید اور امریکی صدر جو بائیڈن نے ٹیلی فون پر دونوں دوست ملکوں کے مابین تاریخی تعلقات، سٹریٹجک شراکت اور مختلف شعبوں میں انہیں بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
دونوں رہنماوں نے آب و ہوا سے متعلق سربراہ اجلاس کے نتائج اور اس شعبے میں بین الاقوامی کوششوں کو آگے بڑھانے کی اہمیت پرغور کیا۔
 متعدد امور اور باہمی تشویش کی حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ان میں سب سے اہم خلیج عرب، مشرق وسطیٰ اور افریقہ کی پیش رفت شامل ہیں۔
دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے کام جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا ۔ خطے کے عوام کے مفاد اور ترقی کے لیے سفارتی اور سیاسی ذرائع سے تنازعات اور بحران کے حل کےلیے امن اور تعاون بڑھانے کے لیے مشترکہ کوششوں اور استحکام پر بھی زور دیا۔ 

شیئر: