Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت صحت اور داخلہ کی اہم پریس کانفرنس اتوار کو

عیدالفطر پر احتیاطی تدابیر کے نتائج سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔(فوٹو سبق)
سعودی وزارت صحت  کی جانب سے اتوار سولہ مئی کی سہ پہر کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے  اہم پریس کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے۔
ویب نیوز سبق کے مطابق منعقدہ پریس کانفرنس میں وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی کے علاوہ  وزارت داخلہ کے ترجمان کرنل طلال الشلھوب بھی شرکت کریں گے۔ 
پریس کانفرنس میں مملکت کی جانب سےعیدالفطر پراحتیاطی تدابیر کے نتائج سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں کورونا ویکسین کے حوالے سے بھی سوالات کے جواب دیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں سنیچر 15 مئی کو کورونا کے نئے کیسز  میں کمی آئی ہے۔ 
 وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 837 نئے مریض سامنے آئے جبکہ ایک ہزار 12 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔‘
 

شیئر: