دبئی کی سپریم کمیٹی آف کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے پیر کے روز تقریبات اور دوسری سرگرمیوں کے حوالے سے احتیاطی تدابیر میں تبدیلی کی ہے۔
عرب نیوز کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نئے پروٹوکول کے مطابق تفریحی سرگرمیوں کی اجازت دے دی گئی ہے اور ایسے مقامات کے لیے 70 فیصد کی گنجائش رکھی گئی ہے جبکہ ہوٹلز مکمل گنجائش کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔
دبئی ریستوران، کیفے اور شاپنگ مالز میں ایک ماہ کے لیے آزمائشی بنیادوں پر براہ راست تفریحی سرگرمیوں کی اجازت بھی دے گا۔
مزید پڑھیں
-
دبئی سیاحوں کی واپسی کے لیے پراُمیدNode ID: 491571
-
دبئی کا ایک اور گنیز ورلڈ ریکارڈ، اس بار توانائی کے شعبے میںNode ID: 545541
-
دبئی میں دنیا کا بلند ترین ہوٹل کیسا دکھائی دے گا؟Node ID: 557761
کمیٹی نے کہا ہے کہ نئے احتیاطی اقدامات کی پابندی کی جائے گی اور تفریحی سرگرمیاں دکھانے والے افراد کی کورونا کے خلاف ویکسینشن ضروری ہو گی۔
کمیٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ تبدیلیاں فوری طور پر نافذالعمل ہو گئی ہیں۔
ان سرگرمیوں میں حصہ لینے والوں کے لیے لازمی ہو گا کہ ماسک پہن کر رکھیں اور دو میٹر کے سماجی فاصلے کی بھی پابندی کریں۔
امارات الیوم کے مطابق سپریم کمیٹی نے ریستورانوں اور قہوہ خانوں کو ہدایت کی ہے کہ ریستوران میں ایک ٹیبل پر 10 سے زیادہ افراد نہ بٹھائے جائیں۔ قہوہ خانوں میں ایک ٹیبل استعمال کرنے والوں کی انتہائی حد چھ تھی اب بھی یہی ہوگی۔
ہوٹلوں اور شادی گھروں کو تقریبات منعقد کرنے کی اجازت دی گئی ہے بشرطیکہ مہمانوں کی تعداد سو سے زیادہ نہ ہو۔
Dubai's Supreme Committee of Crisis and Disaster Management announces updated precautionary measures for events and activities. pic.twitter.com/XcUu0OpJbT
— Dubai Media Office (@DXBMediaOffice) May 17, 2021