Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں جمعے کو درجہ حرارت 45 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان

کئی علاقوں میں ہوائیں گرد آلود شکل بھی اختیار کرسکتی ہیں- (فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں  موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ ’جمعے کو نجران، عسیر اور باحہ صوبوں میں مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے‘۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ’ مدینہ منورہ، حائل، تبوک اور حدود شمالیہ ریجنوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ گھنے بادل آسمان پر نظر آئیں گے‘۔
بیان میں قومی مرکز کا کہنا ہے کہ ’ریاض ریجن کے مغربی علاقوں میں تیز ہوائیں چلیں گی- ان کا سلسلہ قصیم، حائل، حدود شمالیہ اور الجوف تک پھیل جائے گا۔ ہوائیں گرد آلود شکل بھی اختیار کرسکتی ہیں‘۔
 بحیرہ احمر میں ہواؤں کا رخ مغرب سے شمال مغرب کی جانب ہوگا۔ فی گھنٹہ  رفتار  18 تا 40 کلو میٹر تک ہوگی۔
جہاں تک خلیج عرب کا تعلق ہے تو یہاں ہواؤں کا رخ مغرب سے شمال مغرب کی جانب رہے گا۔ رفتار  10 تک 34 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ’ جمعے کو سعودی عرب میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 45 سینٹی گریڈ مکہ مکرمہ اور سب سے کم 13 سینٹی گریڈ السودۃ میں ہوگا۔‘
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: