Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے 6 علاقوں میں 21 مساجد کی سینیٹائزنگ مکمل

اب تک 12 سو سے زائد مساجد کو سینیٹائز کیا جا چکا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت اسلامی امور کا کہنا ہے کہ مملکت کے 6 علاقوں میں 21 مساجد کی سینیٹائزنگ کرنے کے بعد انہیں دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔
ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق وزارت اسلامی امور کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ 104 دنوں میں مملکت کے مختلف شہروں میں 12 سو 61 مساجد میں کورونا کیسز کی تصدیق ہونے پر انہیں عارضی طورپر بند کیا گیا تھا۔
عارضی طور پر بند کی جانےوالی مساجد کی سینیٹائزنگ کرکے انہیں مرحلہ وار کھولا گیا۔
وزارت اسلامی امور کی جانب سے مملکت کے تمام ریجنز اور علاقوں میں مساجد کی انتظامیہ کو خصوصی ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی کورونا کیسز کے سامنے آنے پر فوری طورپر وزارت کے متعلقہ شعبے کو مطلع کیاجائے۔
وزارت نے مساجد میں آنے والے نمازیوں کے درمیان سماجی فاصلے کے اصول پرعمل کرنے کو یقینی بناتے ہوئے انتظامیہ کو صفوں کے درمیان فاصلہ رکھنے کے لیے نشانات لگانے کی بھی ہدایت کی تھی جس پر عمل کیا جاتا ہے جبکہ نمازیوں کی سہولت کے لیے مساجد کے داخلی دروزاے پر سینیٹائزر اور عارضی استعمال کےلیے پلاسٹک کی جائے نماز بھی مہیا کی جاتی ہے تاکہ وہ افراد جو اپنے ہمراہ جائے نماز نہ لاسکیں وہ انہیں استعمال کرسکیں۔

شیئر: