Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حطیم کے تینوں فانوسوں کی مرمت کا کام مکمل

خوبصورت فانوسوں پر شیشے سبز رنگ کے ہیں اور ان کی چوٹی پر ہلال بنا ہوا ہے۔ ( فوٹو: ٹوئٹر)
حطیم پر نصب تین فانوسوں کی مرمت کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ کے تحت ادارہ مرمت کے سربراہ محسن بن عبد المحسن السلمی نے کہا ہے کہ حطیم کے فانوسوں کی مرمت کا کام ہر ماہ کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ حطیم کے اوپر تین خوبصورت فانوس نصب ہیں جن کے شیشے سبز رنگ کے ہیں اور جن کی چوٹی پر ہلال بنا ہوا ہے۔ ہر ایک فانوس میں 40 واٹ کی ایل ای ڈی لائٹ لگتی ہے جسے ایک طے شدہ عرصے کے بعد بدل دیا جاتا ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ حرم مکی شریف میں تمام فانوس ادارے کی توجہ کا مرکز ہیں جن کی طے شدہ جدول کے مطابق مرمت کی جاتی ہے۔

ہر ایک فانوس میں 40 واٹ کی ایل ای ڈی لائٹ لگتی ہے (فوٹو : ٹویئر)

انہوں نے کہا ہے کہ ’حطیم کے فانوس مرمت کے دوران نکال لیے جاتے ہیں، ان پر سنہری رنگ چڑھایا جاتا ہے اور خصوصی آلات کے ذریعہ مرمت کا کام کیا جاتا ہے۔‘

شیئر: