خمیس مشیط کو نشانہ بنانے کی ایک اور کوشش ناکام
’راڈار پر نشاندہی ہوتے ہیں جوابی کارروائی کی گئی، ڈرون کو فضا میں ناکارہ بنا دیا گیا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی فضائیہ نے خمیس مشیط کو بارودی ڈرون سے نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ’حوثی باغیوں نے آج اتوار کو علی الصباح شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی مذموم کوشش کی ہے‘۔
’راڈار پر ڈرون کی نشاندہی ہوتے ہی جوابی کارروائی کی گئی اور حملہ آور ڈرون کو فضا میں نشانہ بنا کر ناکارہ کردیا گیا ہے‘۔
اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ’حوثی ملیشیا سعودی عرب کی سرزمین، سرکاری تنصیبات، نجی املاک اور شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی مسلسل کوشش میں ہیں‘۔
’عالمی و انسانی قوانین کی پامالی اور اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے سعودی عرب حق محفوظ رکھتا ہے‘۔