Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین میں چھری سے مسلح شخص کے حملے میں چھ ہلاک، 14 زخمی

چین میں اسلحے تک عام شہریوں کی رسائی آسان نہیں۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
چین ایک شخص نے چھری سے وار کر کے چھ افراد کو ہلاک جبکہ 14 کو زخمی کر دیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی نے اتوار کو چین کے سرکاری ٹی وی کی ایک رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ واقعہ مشرقی چین کے انہوئی صوبے کے شہر انقنگ میں پیش آیا۔

 

چین کے سی سی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شنگھائی کے مغرب میں 430 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع شہر میں پولیس نے حملہ آور کو حراست میں لے لیا۔
پبلک سکیورٹی بیورو نے سوشل نیٹ ورکنگ ایپ ویبو پر ایک بیان میں بتایا ہے کہ خریداری کرنے والے عام شہریوں پر گلی میں حملہ آور اس شخص سے تفتیش جاری ہے اور معلوم کیا جا رہا ہے کہ کن حالات میں یہ واقعہ پیش آیا۔
رپورٹ کے مطابق گرفتار حملہ آور ایک 25 سالہ نوجوان ہے جو بیروزگار اور ’غصے‘ کا شکار تھا۔
قبل ازیں حکام نے مرنے والوں کی تعداد پانچ بتائی تھی تاہم ایک شدید زخمی بھی ہلاک ہو گیا ہے۔
چین میں اسلحے تک عام شہریوں کی رسائی محدود ہے تاہم چھری سے حملے نئی بات نہیں۔
رواں سال اپریل میں جنوبی چین کے شہر میں ایک نرسری سکول میں چھری سے وار کر کے ایک شخص نے دو بچوں کو قتل جبکہ دیگر 16 کو شدید زخمی کر دیا تھا۔

شیئر: