Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں حوثیوں کی بچھائی ہوئی مزید ایک ہزار 186 بارودی سرنگیں صاف

شاہ سلمان مرکز (مسام) کے نام سے پروگرام جاری رکھے ہوئے ہے۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب نے یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کی بچھائی ہوئی مزید ایک ہزار 186 بارودی سرنگیں صاف کی ہیں۔
سعودی عرب کی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق جون 2021 کے پہلے ہفتے کے دوران یہ بارودی سرنگیں صاف کی گئی ہیں۔
ان بارودی سرنگوں میں آٹھ اینٹی پرسنل، 284 اینٹی ٹینک شکن، 892 بغیر دھماکے والی جبکہ دو دھماکے والی تھیں۔
واضح رہے کہ شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات (مسام) کے نام سے حوثیوں کی بچھائی ہوئی باروی سرنگیں صاف کرنے کا پروگرام جاری رکھے ہوئے ہے۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر مسام پروجیکٹ یمن کےعوام کے دکھوں کو کم کرنے میں مدد کے لیے متعدد اقدامات میں سے ایک ہے۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز امدادی سینٹر کے تحت ’مسام منصوبے‘ کا مقصد یمن کے مختلف شہری اور دیہی علاقوں سے بارودی سرنگوں کی صفائی کرنا ہے تاکہ معصوم شہریوں کی جانوں کو ان سے محفوظ کیا جا سکے۔
سعودی پروجیکٹ مسام کی زیر نگرانی یمن کے مختلف علاقوں خصوصا مارب، عدن، صنعا، الجوف، الھاھل، الحدیدۃ، شبوہ اور تعز میں حوثی باغیوں کی جانب سے بچھائی گئی ان بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے کے لیے بین الاقوامی ماہرین کے ساتھ مل کر یہ منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔
پروگرام کےآغاز سے اب تک 2 لاکھ 52 ہزار 735 بارودی سرنگیں صاف کی جا چکی ہیں۔
واضح رہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے 1.1 ملین سے زیادہ بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں جس کے باعث سیکڑوں معصوم شہریوں کے زخمی اور ہلاک ہونے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔
مسام کے پاس اس کام کے لیے 32 ٹیمیں ہیں اور اس کا مقصد یمن میں بارودی سرنگوں کو ختم کرنا ہے تاکہ عام شہریوں کی حفاظت کی جا سکے اور یہ یقینی بنانا ہے کہ فوری طور پر انسانی ہمدردی کی فراہمی کو بحفاظت فراہم کیا جائے۔
سعودی عرب کی جانب سے جاری اس منصوبے کے تحت  مقامی انجینئروں کو بارودی سرنگیں صاف کرنے کی تربیت دی جاتی ہے، انہیں جدید سامان مہیا کرنے کے علاوہ متاثرین کی مدد کی جاتی ہے۔
2020 میں 30 ملین ڈالر کی لاگت سے مسام کے معاہدے کو ایک سال کے لیے بڑھایا گیا تھا۔

شیئر: