خمیس مشیط کو نشانہ بنانے کی حوثی کوشش ناکام
’حوثی ملیشیا سرکاری تنصیبات، نجی املاک اور شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی مذموم کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے‘ (فوٹو: سبق)
سعودی ایئر فورس نے خمیس مشیط کو نشانہ بنانے کی حوثی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ’حوثی ملیشیا نے آج پیر کو خمیس مشیط کو نشانہ بنانے کے لئے بارودی ڈرون داغا ہے‘۔
’راڈار پر اطلاع ملتے ہی سعودی فضائیہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حوثی ڈرون کو مار گرادیا ہے‘۔
اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ’ایران نواز حوثی ملیشیا نےسعودی سرزمین، سرکاری تنصیبات، نجی املاک اور شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی مذموم کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے‘۔
’سعودی عرب اپنے دفاع کے لئے جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے‘۔