’آئندہ 60 دنوں تک دوپہر کے وقت سفر سے اجتناب کیا جائے‘
’ہائی وے پر ریت اڑتی رہے گی، جنوب مغربی علاقے، خاص طور پر جازان میں انتہائی گرمی ہوگی‘ ( فوٹو: سبق)
ماہر موسمیات ڈاکٹر خالد الزعاق نے کہا ہے کہ آئندہ 60 دنوں تک دوپہر کے وقت سفر سے اجتناب کیا جائے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’صحرائی علاقوں میں آئندہ دو ماہ کے دوران دوپہر کے وقت انتہائی گرمی ہوگی۔‘
’ہائی وے پر گرد و غبار کا طوفان رہے گا جبکہ گرم ریت اڑتی رہے گی جس کے باعث حد نگاہ بھی متاثر رہے گی۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے جن میں خاص طور پر جازان شامل ہے، اس کے علاوہ شمال اور مشرقی علاقوں میں دوپہر کا وقت انتہائی گرم رہے گا۔‘
’مذکورہ اوقات میں دوپہر کے وقت سفر انتہائی مشکل ہوگا۔ ہائی وے کا سفر کرنے والوں کو خبردار رہنا چاہیے۔‘